موٹر سائیکلوں پر سوار 5افراد ٹریکٹر ٹرالے کی زد میں آ کر کچلے گئے،لواحقین کا احتجاج
چونیاں(تحصیل رپورٹر) خوفناک حادثہ دو افراد جاںبحق تین افراد شدید زخمی دیپالپور روڑ نجی رائس ملز سے نکلنے والے ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی جانبحق افراد کی شناخت غلام عباس ولد مہنگا چکی والا اور دوسرا شاہد آفریدی ولد اصغر سکنہ کوڑے سیال کے نام سے ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی علاقے قصور دیپالپور روڑ ،کوڑے سیال پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب خوفناک حادثہ شادی سے واپسی پر موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ افراد نجی رائس مل سے نکلنے والے ٹریکٹر ٹرالے کی زد میں آ کر کچلے گئے دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ 3 شدید افراد شدید زخمی ،جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت غلام عباس ولد مہنگا چکی والا اور دوسرا شاہد آفریدی ولد اصغر سکنہ کوڑے سیال کے نام سے ہوئی ہے تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 نے لاہور ریفر کر دیا ہے لواحقین کا شدید احتجاج ،مین قصور دیپالپور روڈ بلاک کر دیا