سندھ پولیس نے کراچی میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا

ایسی گاڑیاں جن کے مالکان کے کوائف مکمل نہیں ہیں وہ بھی بلیک لسٹ ہوں گی:پولیس حکام
 کراچی (یواین پی)سندھ پولیس نے سیف سٹی کے تحت کراچی میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا،اس حوالے سے پولیس حکام نے کہاہے کہ ایسی گاڑیوں کے خلاف یکم جولائی سے کارروائی شروع کی جائے گی، ایسی گاڑیاں جو خریدنے کے باوجود تاحال نئے مالک کے نام منتقل نہیں کی گئیں۔پولیس حکام نے کہا کہ ایسی گاڑیاں جن کے مالکان کے کوائف مکمل نہیں ہیں وہ بھی بلیک لسٹ ہوں گی، ایسی گاڑیاں جن کے مالکان نے سرکاری واجبات ادا نہیں کیے وہ بھی شامل ہو گی۔پولیس حکام نے کہاکہ عوام فوری سندھ پولیس کے پورٹل پر جا کر اپنی گاڑی کی معلومات حاصل کریں، اگر آپ کی گاڑی بلیک لسٹ ہے تو یکم جولائی تک اس کی ملکیت تبدیل کروائیں۔