ریاست دشمن عناصر کو امن و استحکام خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: گورنر خیبر پختونخوا

اسلام آباد(آئی این پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نیشمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصا ضم شدہ اضلاع کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں، ریاست دشمن عناصر کو دوبارہ امن و استحکام خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا ہیں۔