خیبر پختونخوا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے وفاق کا تعاون ضروری ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخواکے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے وفاق کا تعاون ضروری ہے،  صوبے سے دہشت گردوں، ان کے سہولتکاروں اور مالی معاونت کاروں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔وہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اپیکس کمیٹی کے انتہائی اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوںنے واضح کیا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور خیبر پختونخوا کے عوام امن چاہتے ہیں ،فوج، ایف سی اور پولیس نے خیبرپختونخوا میں امن وامان کے قیام کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، خیبر پختونخوا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے وفاق کا تعاون ضروری ہے۔