دھماکے کی شدیدمذمت ،دشمن عناصر پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، :صدرِ مملکت آصف علی زرداری

  کوئٹہ دھماکے کی مذمت  قوم کا عزم متزلزل نہیں ہوگا،وزیراعظم
بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیلی فونک کال میں پاکستان کی نمائندگی کی، میں ان کی مسلسل اور انتھک کاوشوں کی بہت قدر کرتا ہوں:شہباز شریف 
اسلام آباد (آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے چمن پھاٹک کوئٹہ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کے عوام کا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی تمام شکلوں میں مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی اورکہاکہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے۔ کوئٹہ ٹرین آتشزدگی کے واقعہ پراظہار مذمت کرتے ہوئے ایک بیا ن میں کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ملکی سلامتی کے لئے ہر شہری اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک کا دفاع کر رہے ہیں، اللہ تعالٰی شہداء کی مغفرت فرمائیں، اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہیں۔
اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے ہم بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے حصول کیلئے ان کی غیر معمولی کوششوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آج صبح سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلی فونک گفتگو پر بھی مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس ٹیلی فونک کال میں پاکستان کی نمائندگی کی اور میں پورے عمل کے دوران ان کی مسلسل اور انتھک کاوشوں کی بہت قدر کرتا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بات چیت نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور خطے میں پائیدار امن لانے کیلئے جاری امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کا ایک مفید موقع فراہم کیا ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی امن کی کوششوں کو انتہائی خلوص اور ایمانداری کے ساتھ جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے۔