27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے، بانی پی ٹی آئی

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی پارٹی رہنما بات نہ کرے، جس نے بات کرنی ہے وہ جیل آئے
راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے جلسے میں پوری قوم نکلے، یہ جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، بانی نے پارٹی کو ہدایت کی ہے جلسے کو کامیاب بنائیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 پیغامات بھیجے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدہ کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر رابطے تیز اور بحال رکھنے چاہییں، بانی نے کہا حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لئے سعادت ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، سابق ملٹری سیکریٹری نے بھی تمام دستاویزات کو درست قرار دیا، لگتا ایسے ہے اگلی دو تین سماعتوں میں کیس ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی رہا ہوجائیں  گے، بانی پی ٹی آئی نے اخبار پڑھے ہیں، انہوں نے کرکٹ پر بات کی۔عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی نے کرکٹ تباہ کردی، بانی نے کہا 2021 میں پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں 2 تہائی اکثریت ملی تھی، ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، ہمارے ووٹ چوری کرکے چوروں کو حکومت دی گئی