پاک فوج نے بزدل دشمن کو کرارہ جواب دے کر پوری قوم کو متحد کردیا: نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی بزدلانہ وار پر کرارہ جواب دیکر پوری قوم کو متحد کردیا ہے،بھارتی طیارے گرانے پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایئر سٹرائیک نہیں بزلانہ عمل ہے۔