اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد جاری کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 261 فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 6 ہزار 8 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 121 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے تاحال فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد جاری نہیں کی۔تجزیہ کاروں کے مطابق جاری کشیدگی کے باعث خطے میں انسانی اور عسکری نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ دونوں جانب سے نقصانات کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ رہیں۔