نواں کوٹ ،3پتنگ فروش گرفتار ،ڈوریں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ و رائیونڈ سے 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پتنگیں و ڈور برآمد کر لی ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے نواں کوٹ اور رائیونڈ سٹی کے علاقے میں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حماد، رؤف اور فیاض کو گرفتار کر کے ملزمان سے 15 سے زائد پتنگیں و ڈور کا پنہ برآمد کر کے انہیں مزید کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ، رائیونڈ پولیس کے حوالے کر دیا