لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے 1100 گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ،ملزم مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا ہے۔ملزم عمران ریکارڈ یافتہ ہے،مزیدکارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالدنے ڈولفن ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔