نواں کوٹ : 5 اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے اے کیٹگری کے 5 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے پولیس کے مطابق ایس ایچ او نواں کوٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل، فراڈ، راہبری کے اشتہاری گرفتار کئے ملزمان میں طلحہ، سلیمان، شوکت اوردیگر ملزمان پنڈی، سیالکوٹ، میانوالی اور ریس کورس کے اشتہاری تھیایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔