دشمن کے ہاتھ استعمال ہونے سے بچنے کیلئے زیادہ ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے:وزیرمملکت
اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر نے کہا ہے نوجوان پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ایسا انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کا عالمی سطح پر بیانیہ بنانے میں کر کے دکھایا‘ڈس انفارمیشن کا دور ہے ہمیں دشمن کے ہاتھ استعمال ہونے سے بچنے کے لئے زیادہ ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں نوجوان اور پاکستان کے مستقبل کے موضوع پر سیمینار میں ماہرین تعلیم، اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ایسا انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کا عالمی سطح پر بیانیہ بنانے میں کر کے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ڈس انفارمیشن کا دور ہے ہمیں دشمن کے ہاتھ استعمال ہونے سے بچنے کے لئے زیادہ ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے اگر کہیں کوئی مسائل ہیں تو اس کا حل بھی ہم نے خود تلاش کرنا ہے