حکومت تعلیم اور انڈسٹری کے درمیان گیپ کو ختم کرنے کے لیے کوشاںہے ‘وجیہہ قمر

ملک کی 60فیصد سے زائد یوتھ کو درست ڈائریکشن میںلے کر جانا ہے تا کہ ڈگری ہولڈر بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے
مریدکے(آن لائن)وزیرمملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور انڈسٹری کے درمیان گیپ کو ختم کرنے کے لیے کوشاںہے تا کہ نوکریاںکرنے کے بجائے نوکریاںدینے والے پیدا کئے جائیں۔ ہم نے ملک کی 60فیصد سے زائد یوتھ کو درست ڈائریکشن میںلے کر جانا ہے تا کہ ڈگری ہولڈر بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مختار احمد، رجسٹرار ڈاکٹر سید حفیظ، چیئرپرسن الیکٹریکل پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد، کنٹرولر امتحانات قیصر نسیم اور کیمپس کوارڈی نیٹر ڈاکٹر بلاول رحمان کے ہمراہ نیشنل سکلز یونیورسٹی مریدکے کیمپس کی نئی عمارت کے جائزہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے تعلیم نے کہا کہ یونیورسٹی کا مریدکے کیمپس وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور ہم سب کا خواب ہے جو پورا ہونے جا رہا ہے اور یہاں پر نہ صر ف مریدکے بلکہ نارووال، شکر گڑھ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے بچے بھی سکل بیس تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ بڑے کاموں کے لیے مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے اور مشکلات سے گزرنے کے بعد ایس این یو کا مریدکے کیمپس بھی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے روشن ہو گا