ایل این جی سرپلس مسئلے کو پیٹرولیم ڈویژن نے کامیابی سے حل کیا، ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ بولورما امگابازار کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان کے گیس کے شعبے کی پائیداری میں جاری اور آئندہ اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹرنے کہا کہ ایل این جی سرپلس مسئلے کو پیٹرولیم ڈویژن نے کامیابی سے حل کیا،ایل این جی کے چیلنج کو حل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ علی پرویز ملک نے این جی مسئلے کے حل میں حکومت کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ورلڈ بینک جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی آراء پائیدار پالیسی اصلاحات کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔کنٹری ڈائریکٹرنے کہا کہ ورلڈ بینک گیس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے۔ورلڈ بینک نے ایل پی جی کے شعبے میں اصلاحات اور اوگرا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے باہمی تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔