سندھ طاس معاہدہ دنیا کا کامیاب ترین بین الاقوامی آبی معاہدہ

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدہ) کے حوالے سے کور کمانڈرز کانفرنس میں اختیار کیے گئے قومی مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آبی حقوق کا تحفظ کسی ایک ادارے یا سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ قومی فریضہ ہے ۔ ہم اپنے کھیتوں کو بنجر کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔