سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے، شیری رحمان

 اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان  نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق بھارت کے مؤقف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنا بین الاقوامی آبی معاہدوں کی روح اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔