خشک پھل کی دکان میں آتشزدگی،40لاکھ کانقصان

 آگ رات کوشارٹ سرکٹ کیباعث لگی،ریسکیوٹیم نے قابو پایا
بورے والا (خصوصی رپورٹ)جوئیہ روڈ پر واقع ڈرائی فروٹ شاپ میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔ 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے آ گ پر قابو پالیا۔ تفصیل کے مطابق جوئیہ روڈ پر واقع ڈرائی فروٹ شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آ گ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا دوکان مالکان گزشتہ روز دوکان بند کر کے گھر چلے گئے کہ رات کے آ خری پہر اچانک وائرنگ میں سرکٹ شارٹ ہو نے سے شعلے بھڑ ک اٹھے اور دکان میں آ گ لگ گئی آ گ کی زد میں آ کر 40لا کھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کر خا کستر ہو گیا ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آ گ پر قابو پالیا اور کولنگ کے عمل کے بعد دکان کو کلیئر قرار دے دیا۔