نارووال ‘نالہ ڈیک ہنجلی پل سے موٹر سائیکل سوار نوجوان گر کر جاں بحق

موٹرسائیکل سوار کی شناخت تاحال نا ہو سکی۔پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی
نارووال (آئی این پی )نالہ ڈیک ہنجلی پل سے موٹر سائیکل سوار نوجوان مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق ہن جلی کے مقام پر نا معلوم موٹرسائیکل سوار نوجوان نالہ ڈیک کے ٹوٹے پل سے مبینہ طور پر نیچے جا گرا اور زخموں کی تاب نہ لا کرجاں بحق ہو گیا ۔موٹرسائیکل سوار کی شناخت تاحال نا ہو سکی۔پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ نالہ ڈیک کا ہنجلی پل سیلابی ریلے کے باعث چار ماہ قبل ٹوٹ گیا تھا۔