موضع کوٹلی کا18سالہ محمد علی3روز قبل نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا
چک امرو (خصوصی رپورٹ)نالہ بئیں میں ڈوبنے والے ایف ایس سی کے طالبعلم کی لاش پنڈی گلشن کے مقام سے مل گئی۔موضع کوٹلی کا 18سالہ محمد علی شمسی تین روز قبل منصورہ کے نزدیک بھارت سے آنے والے نالہ بئیں میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جسکی لاش کو مسلسل تین روز تلاش کیا گیا جسکے بعد اسکی لاش جمعہ کے روز پنڈی گلشن کے قریب سے مل گئی۔