اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کے قریب موٹر وے ایم ون پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر کوسٹر کھائی میں جا گری، حادثے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ موٹر وے کے براہمہ اور سنگجانی کے درمیان پیش آیا۔ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے کوسٹر بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کو پمز اسپتال جبکہ 5 زخمیوں کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو بھی قریبی طبی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں سڑک پر پھسلن کو وجہ قرار دیا گیا ہے۔