وادیٔ نیلم کے علاقے اٹھمقام سے مظفر آباد جانے والی ایک مسافر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو انچارج رانا ظہیر کے مطابق حادثے کے وقت کوسٹر میں تقریباً 15 مسافر سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دشوار گزار علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔