موٹروے ٹول پلازہ : بس کے خفیہ خانوں سے افیون بر آمد

ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر ایک بس کے خفیہ خانوں سے 14.4 کلوگرام چرس اور 800 گرام افیون بر آمد کی گئی، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیادوسری بڑی کارروائی لاہور کے علاقے جوہر ٹا ئون میں میاں پلازہ کے قریب کی گئی،جہاں ایک مشتبہ گاڑی سے 5 کلوگرام کرسٹل آئس بر آمد کی گئی،اس کارروائی میں 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔