موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند

 لاہور(خصوصی رپورٹ)موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند کردی گئی۔ موٹرویایم ون پر  شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ جس کے باعث موٹروے ایم۔ون پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک بند کردی گئی۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔