شناخت نہ ہو سکی، متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی کے علاقے سڑک کنارے سے 55سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا بتایا گیا ہے کہ ٹبی سٹی ٹیکسالی چوک کے قریب سڑک کنارے سے 55سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیاایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی عمر 55 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی، متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی