لاہور (کرائم رپورٹر)ریس کورس کے علاقے چائنہ چوک کے قریب فٹ پاتھ کے کنارے سے تقریباً 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ایدھی ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر بظاہر موت کی وجہ نشے کی زیادتی معلوم ہوتی ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین پولیس کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا۔