پشین میں 55سالہ شخص نے سیکنڈ ڈویژن میں میٹرک کا امتحان پاس کر لیا

پشین(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع  پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ  فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔فیض الحق کے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ روز ہوا اور انہوں نے 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیا، معمر شہری پشین کے سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر فیض الحق کے سکول کے اساتذہ اور عملے نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔