لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پیر غازی روڈ میں ویلڈنگ کے دوران آگ لگنے کے واقعے میں 55سالہ شخص جھلس گیاپولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 55 سالہ عارف کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے ویلڈر ہیویلڈنگ کے دوران چنگاری قریب ہی موجود رنگ سے بھری بالٹی میں جا گری، جس کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی لپیٹ میں آ کر 55سالہ عارف جھلس گیاواقعے کے بعد زخمی عارف کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔