گجر کالونی سے لاش ملی ،مردہ خانے منتقل، پولیس نے لواحقین کی تلاش شروع کردی
لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، جس کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی ہوسکتی ہے۔ متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے متوفی کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔