لاہور میں آوارہ کتوں کی بھرمار، بچے پرحملہ

 فواد کو گردن، چھاتی اور کمر پر گہرے زخم آئے،اہل علاقہ نے جان بچائی،والد نے کتے کے مالک پر مقدمہ درج کروا دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہ جمال کالونی کے 4سالہ محمد فواد پر مبینہ طور پر پالتو کتے کا حملہ انور نامی شخص کے کتے نے مبینہ طور پر بچے کو بری طرح زخمی کر دیا4سالہ فواد کو گردن، چھاتی اور کمر پر گہرے زخم آئے، متاثر بچے کے والد کا کہنا تھا کہ فواد گھر سے چیز لینے کیلئے باہر نکلا، تب کتے نے حملہ کیا۔اہل علاقہ نے بامشکل بیٹے کی جان بچائی،والد زیب خان نے کتے کے مالک پر تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔