آوارہ کتوں کی بھرمار، 450 افراد شکار

 رواں سال کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا،خواتین بچوں اور بزرگوں کو کاٹا 
لاہور(کرائم رپورٹر)آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے، رواں ماہ کتے کے کاٹنے کے سینکڑوں کیسز سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ آواروں کتوں نے رواں سال 450 افراد کو شکار بنایاکتے کاٹے کیسز میں زیادہ تعداد خواتین بچوں اور بزرگوں کی ہے۔