لاہور ہائیکورٹ کا آوارہ کتوں کو مارنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا لاعلاج کتوں کو بہتر طریقے سے آرام دہ موت دی جائے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے راولپنڈی میں کتوں کے خلاف جاری آپریشن روکنے کی استدعا کی تھی۔متعلقہ حکام نے بتایا شہریوں کی شکایات پر کتوں کو مارنے کا آپریشن شروع کیا گیا، ویٹرنری آفیسر کے مطابق، آوارہ کتوں سے صحت، مذہبی اور دیگر سنگین نوعیت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔