سبزہ زار :فائرنگ کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سبزہ زار میں پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شیراز نے گزشتہ رات معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران پستول سے شہری حسین امجد پر فائرنگ کی تاہم گولیاں متاثرہ شہری کے گھر کی دیوار کو لگیں جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، جسے پولیس نے جدید کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔متاثرہ شہری حسین امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔