گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی جانب سے چوروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا پیشہ ور چور احسن رضا گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مارکیٹوں اور گلی محلوں میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں اور قیمتی سامان چراتا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے دو چوری شدہ بیٹریاں برآمد ہوئیں، جس نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ مانگا منڈی کے حوالے کر دیا گیا۔