لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹا ئون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سندیپ مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے امپورٹڈ شراب کی متعدد بوتلیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی صدر نے ایس ایچ او جوہر ٹا ئون محسن شہزاد اور ان کی پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے شراب فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔