لاہور (آئی این پی )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات پر مقدمات درج کر لئے۔آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر تعزیرات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور زون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسا مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب یوٹیوبر فلک جاوید کے خلاف بھی سائبر کرائم ایجنسی نے ایک نیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان پر بھی پیکا قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔