اختیارات کا ناجائز استعمال ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے 4 افسران کیخلاف مقدمہ

افسران نے آن لائن ٹریڈنگ کرنے والوں پر الزام لگا کر غیر قانونی طور پر اغوا کیا  
گوجرانوالہ(آئی این پی )ایف آئی اے گوجرانوالہ نے رشوت، اغوا اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے 4 افسران  سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی کے سب انسپکٹرز امیر حمزہ،مجاہد علی،اے ایس آئی شہروز اور  افسر اللہ یار پر درج کیا گیا،مقدمہ میں پرائیویٹ فرنٹ مین حاجی وقار،عاصم محمود،عثمان علی اور نعمان علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے سرکل گوجرنوالہ نے چھاپہ مار کر اے ایس آئی شہروز اور سٹاف افسر اللہ یار کو گرفتار بھی کر لیا ہے