واشنگٹن (آئی این پی )وائٹ ہائو س نے پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کو امریکی عوام کی فتح قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق وائٹ ہائو س کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صرف چند ہفتے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی امریکی عوام کو اتنی فتوحات دیں جتنی زیادہ تر صدور چار سال میں بھی نہ دے سکے تھے‘پاکستان نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے جو کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جوہری جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی مداخلت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔