وائٹ ہائوس روایتی ملاقات:میلانیا ٹرمپ خاتونِ اول سے نہیں ملیں گی

   واشنگٹن (آئی این پی)میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں جوبائیڈن کی الوداعی ملاقات میں اپنے اپنے شوہر اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ممکنہ طور پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے اہلیہ میلانیا نے موجودہ صدر کی اہلیہ جِل بائیڈن سے نے ابھی تک بات نہیں کی ہے۔امریکی انتقال اقتدار کی روایات کے تحت صدارتی الیکشن میں جیتنے والے صدر اس عہدے سے سبکدوش ہونے والے اپنے پیشرو سے وائٹ ہاوس میں ایک پرتکلف ملاقات کرتا ہے۔اس ملاقات میں منتخب اور سبکدوش ہونے والے صدور کی بیگمات بھی شریک ہوتی ہیں۔ دونوں صدور آپس میں انتقال اقتدار سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہیں۔