نوبیل انعام کیلئے عمران خان کی نامزدگی کا دعویٰ سیاسی چال قرار

اعلان سے پہلے ناروے میں پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی: نوبیل انسٹی ٹیوٹ

اوسلو (آن لائن) نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کی خبروں کو سیاسی چال قرار دیتے ہوے کہا ہے  نامزدگی کے باضابطہ اعلان سے پہلے اس کا چرچا کر کے ناروے میں بسنے والے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔ نوبیل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے  اپنے ایک  آرٹیکل میں اس  نامزدگی کے دعویٰ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ نامزدگی کے باضابطہ اعلان سے پہلے اس کا چرچا کر کے ناروے میں بسنے والے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیاسی رہنما کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کو اس انداز میں استعمال کیا گیا، جس سے نوبیل انعام کے وقار پر اثر پڑا۔