صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگیں ختم کرا تے رہیں گے ‘ جانیں بچاتے رہیں گے
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہائوس(white house) کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاس اسٹیون چیونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، صدر ٹرمپ جنگیں ختم کرتے رہیں گے اور جانیں بچاتے رہیں گے۔دوسری جانب ماریہ کورینا(maria corina) نے اپنا نوبیل امن انعام امریکی صدر اور وینزویلا کے عوام کے نام کر دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوبیل انعام وینزویلا کے مظلوم عوام اور ٹرمپ کے نام کرتی ہوں۔