وزیراعظم شہباز شریف 2026 میں اپنا پہلا بیرونِ ملک دورہ لندن کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف 2026 میں اپنا پہلا بیرونِ ملک دورہ لندن کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف 2026 کا پہلا بیرونِ ملک دورہ لندن، برطانیہ کریں گے، جو 17 جنوری سے شروع ہوگا۔

یہ دورہ نجی نوعیت کا ہوگا جس میں وزیر اعظم دو روز لندن میں اپنے ذاتی اور نجی مصروفیات پوری کریں گے۔اس کے بعد 19 جنوری کو وہ لندن سے ڈیووس، سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ سالانہ عالمی اقتصادی فورم (World Economic Forum) کے 56 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، جو 19 جنوری سے 25 جنوری تک جاری رہے گا۔وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ اجلاس کے دوران وہ دیگر عالمی رہنماؤں اور شرکاء سے ملاقاتیں کریں گے اور عالمی اقتصادی امور، سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ دورہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے سلسلے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔