افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرونِ ملک منتقل نہیں کریں گے، محسن رضائی

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرونِ ملک منتقل نہیں کریں گے، محسن رضائی

تہران: ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

لبنانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کا افزودہ یورینیم ملک کے اندر ہی رہے گا اور اس کے ذخیرے کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کی کوئی بھی تجویز قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔محسن رضائی کا یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر جاری بین الاقوامی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملے پر اختلافات برقرار ہیں، جبکہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا مستقبل دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات کا ایک اہم اور حساس موضوع سمجھا جا رہا ہے۔ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازع میں افزودہ یورینیم کی مقدار، اس کی افزودگی کی سطح اور ذخیرے کے مستقبل جیسے معاملات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ایسے میں محسن رضائی کا تازہ بیان اس معاملے پر تہران کے سخت مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔