وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وہ معذوروں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ جرمنی یکم اپریل سے تین اپریل تک متوقع ہے۔ اس دوران وہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر مختلف اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔یہ دورہ پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے جہاں عالمی سطح پر معذور افراد کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی اس کانفرنس میں شرکت کے دوران، وہ بین الاقوامی سطح پر معذور افراد کے مسائل کے حل کے لیے مختلف اقدامات پر بات چیت کریں گے۔