کراچی: پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران والد کے ساتھ پیش آنے والے ایک معجزاتی واقعے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے والد ویل چیئر پر عمرے کی ادائیگی کے لیے جاتے دکھائی دیے، تاہم وطن واپس آتے وقت وہ اپنے پیروں پر چل رہے تھے۔حارث وحید نے لکھا کہ یہ منظر دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، یہ سب اللہ کی مہربانی ہے اور وہ اپنے والد کے لیے بے حد خوش ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی مداحوں نے اداکار اور ان کے والد کے لیے دعا اور عمرے کی مبارکباد دی۔