ماہرہ خان نے والد کی سالگرہ پر محبت بھری یادیں شیئر کیں

ماہرہ خان نے والد کی سالگرہ پر محبت بھری یادیں شیئر کیں

ویب ڈیسک: نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے والد حفیظ الرحمٰن خان کی سالگرہ کے موقع پر ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں ان کے والد کے ساتھ کئی یادگار تصاویر شامل تھیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آج وہ اپنے پیارے والد کی سالگرہ منا رہی ہیں اور اپنی محبت بھری یادوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔پوسٹ میں ماہرہ خان نے اپنے والد کے لیے محبت بھری باتیں لکھیں اور کہا کہ "میں ہمیشہ کے لیے اپنے ابا کی چھوٹی بچی رہوں گی۔" انہوں نے مزید لکھا کہ "روزانہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے حفیظ الرحمٰن خان جیسے 'صوفی گینگسٹا' کی بیٹی بننے کا شرف حاصل ہوا۔"

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے والد کے لیے ایک چھوٹی سی دعا ضرور کریں۔ماہرہ خان نے تصاویر کے ذریعے اپنے والد کے ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کو شیئر کیا، جس میں ان کی پیدائش سے لے کر والد کے ساتھ گزارے گئے اہم وقت کی جھلکیاں شامل تھیں۔ ان کی اس پوسٹ پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ معروف شوبز شخصیات بھی اداکارہ اور ان کے والد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔