پنجاب :6 وائلڈ لائف افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (خصوصی رپورٹ)سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات پنجاب کیپٹن(ر)طاہر ظفر عباسی نے چیف وائلڈلا ئف رینجر مبین الٰہی کی سفارشات پر 6 وائلڈلائف افسروں کے تقررو تبادلے کردئیے ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر راولپنڈی ریجن ارفع بتول کا تبادلہ کرکے انہیں گجرات ریجن تعینات کر دیا گیا جبکہ وہاں تعینات عثمان الحسن سے اضافی چارج واپس لے لیاگیا۔ احسان احمد راجہ کو ساہیوال سے تبدیل کرکے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر راولپنڈی تعینات ،ملتان ریجن سے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر سجاد حسین کو تبدیل کرکے دفتر ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لاہور اٹیچ کردیاگیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر خانیوال منور حسین کو ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ساہیوال تعینات کر دیا گیا ،ضلع خانیوال کا اضافی چارج اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع ملتان محمدندیم کو تفویض کردیاگیا۔