بجلی چوری پر مقدمہ درج،چور موبائل فون ٹاور کی تار لے اڑے

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ )حویلی لکھا کے علاقے شریں روحیلہ میں بجلی چوری کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق لیسکو کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے محمد سلیم سکنہ آبادی امین والی شریں روحیلہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو کنڈا لگا کر غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کررہاتھا۔دوسری طرف اسلام نگر میں واقع موبائل فون ٹاور پر رات کے وقت چور قیمتی بجلی کی کیبل کاٹ کر فرار ہوگئے۔