لندن (آئی این پی)کرسمس کے موقع پر انگلینڈ ریلوے لائن سے ایک لاکھ یورو مالیت کی بجلی کی تاریں چوری ہو گئیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بجلی کی تاروں کے چوری ہونے سے ٹرین سروس متاثرہوگی،ٹرین حکام کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی مدد سے مجرموں کو تلاش کررہی ہے۔ ریل نیٹ ورک انتظامیہ نے ٹائون چورلی اور بولٹن کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو ٹرین سروس کے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے