عمارت کی خالی،بلند جگہوں پر شیشے اور حفاظتی جالیاں نصب کرنے کی سفارش
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے معاملے پر پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ آج کسی بھی وقت اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی جائے گی رپورٹ میں واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے تاہم کسی بھی فرد کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیارپورٹ کے مطابق نہ طالبہ، نہ کسی طالب علم اور نہ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔پولیس رپورٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عمارت کی خالی اور بلند جگہوں پر شیشے اور حفاظتی جالیاں نصب کی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکیپولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں احتیاطی تدابیر پر زور دیا گیا ہے جبکہ واقعے کو بدقسمت قرار دیتے ہوئے قانونی ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔