طالبہ نے خواب آور گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی شادی شدہ طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ نے چند روز پہلے خواب آور گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ طالبہ شادی شدہ ہے اور خواب آور گولیاں گھر پر کھائی تھیں، طالبہ کو میو ہسپتال میں طبی امداد دے کر بچا لیا گیا ہیطالبہ لیڈی ولنگٹن اسپتال میں گائنی کے شعبے میں اسپیشلائز کر رہی ہیوائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی محمود ایاز کا کہنا تھا کہ انکوئری کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد ہی رپورٹ دے گی تاہم طالبہ کو بروقت طبی امداد دی گئی اور وہ اب بالکل ٹھیک ہے۔